صوبہ بھر میں کانگو وائرس کے  پھیلاؤ بارے آگاہی مہم شروع


ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر میں کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بارے آگاہی مہم شروع کردی ہے۔اس حوالے سے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ کے بھر کے اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام میں آگاہی بیدار کریںکہ کانگو کے پھیلاؤ کے سبب بننے والے چیزوں سے دور رہیںجیساکہ جانوروں میں پلنے والے  چیچڑ کے کاٹنے سے بیماری پیدا ہو جاتی ہے اسکی علامات میں شدید درد‘تیز بخار‘منہ اور ناک سے خون بہنا‘متلی اور قے اور جسم پر سرخ نشانات یا دھبے شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن