الیکشن آج ہوں یا کل‘ دھرنا پارٹی کی شکست نوشتہ دیوار: ثاقب خورشید


کرم پور(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی اکثریت اناڑی کھلاڑی کی ناقص حکومتی کارکردگی مختلف جھوٹے بیانیوں اور توڑ پھوڑ کی سیاست کی وجہ سے پی ٹی آئی کو چھوڑ چکی ہے ناکام لانگ مارچ سے مایوس کارکنوں نے ملکی املاک کو نقصان پہنچاکر غصہ ٹھنڈا کیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور پولیس فورس خوب محنت سے سیاسی شر پسندوں کا مقابلہ کیا عدالت کے فیصلہ کی وجہ سے ملنے والی نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا انہوں نے کہا کہ الیکشن آج ہوں یا کل دھرنا پارٹی کی عبرت ناک شکست نوشتہ دیوار ہے کیونکہ پاکستانی قوم نے کبھی انتہاء و شرپسندی کی سیاست کو پسند نہیں کیا سابق وزیراعظم نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد بہت سے منفی رجحانات کو فروغ دیا ۔ عوام ووٹ کی طاقت سے سابق حکومت کا کڑا احتساب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...