لاہور (اے پی پی)موسم گرما کی شدت کے باعث مرغیوں میں رانی کھیت اور فال پاکس جیسی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر محکمہ لائیو سٹاک نے مرغی پال افراد اور پولٹری فارمرز کو مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے ۔جس کے مطابق ہر 2ماہ بعد 1 مرتبہ اپنی مرغیوں کو رانی کھیت اور فال پاکس جیسی امراض سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی اثرات کے باعث کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ محکمہ لائیو سٹاک کے حکا م پولٹری فارمرز کی معاونت کیلئے ہمہ وقت دستیاب ، حفاظتی ٹیکہ جات قریبی ویٹرنری ہسپتالوں یا لائیو سٹاک ڈسپنسریوں سے لگوائے جا سکتے ہیں۔
مرغی پال افراد اور پولٹری فارمرز مرغیوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں ،محکمہ لائیو سٹاک
Jun 18, 2022