امریکی وزیرتجارت سے سعودی ہم منصب کی ملاقات اقتصادی  شراکت داری استحکام پر تبادلہ خیال

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی  وزیر تجارت جینا ریمنڈ سے ان کے سعودی  ہم منصب ڈاکٹر ماجد القصبی نے واشنگٹن میں  ملاقات کی اور  کے دوران دوطرفہ اقتصادی شراکت کے استحکام پر  تبادلہ خیال  کیا گیا۔  سعودی خبررساں ادارے کے مطابق  ملاقات  میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل کے مطابق یکجہتی  کو فروغ دینے،  نئے اقتصادی شعبوں میں تجارتی لین دین کے مواقع میں اضافہ،گرین اکانومی، خواتین کو کاروبار میں بااختیار بنانے، چھوٹے  اور  درمیانے درجے کے کاروباری اداروںکے فروغ پر تبادلہ خیال گیا گیا  ۔سعودی وفد میں سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے گورنر ڈاکٹر سعد القصبی، سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر عبدالعزیز السویلم بھی شامل تھے۔
امریکی وزیرتجارت

ای پیپر دی نیشن