لندن(شِنہوا) برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ برطانوی محکمہ داخلہ نے جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی۔ 50 سالہ اسانج ایک دہائی قبل وکی لیکس کی جانب سے افغانستان اور عراقی جنگوں سے متعلق افشا ہونے والی لاکھوں فوجی دستاویزات کی اشاعت کے بعد قومی دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں امریکہ کو مطلوب ہیں، ان دستاویزات میں اپاچی ہیلی کاپٹر کی ایک ویڈیو فوٹیج بھی شامل تھی جس میں امریکی فوج کو 2007 میں بغداد کی گلیوں میں برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے صحافیوں اور بچوں پر گولیاں برساتے دکھایا گیا ہے۔
منظوری
برطانوی وزیرداخلہ نے جولین اسانج کی امریکہ حوالگی کی منظوری دے دی
Jun 18, 2022