اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں انسانی حقوق سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ۔ کرسچن ٹرنر نے کہا کہبرطانوی حکومت پاکستان میں مربوط نظام کے قیام کیلیے ہر سطح پر تعاون کے لیے تیار ہے ،پاکستان میں اقلیتوں ، صحافیوں اور عورتوں کے حقوق کی فراہمی اور حفاظت کیلئے مل کر کام کریں گے ، میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہپاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے 75 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وزارت انسانی حقوق میڈیا میں رپورٹ ہونے والے انسانی حقوق کی پامالی کے کیسز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ حل کرنے کے ہر وقت کوشاں ہے ۔ عالمی برادری کشمیر میں ہونے والے مظالم سے چشم پوشی کی بجائے ان پر انڈیا کے خلاف ایکشن لے۔
ملاقات