عامرلیاقت پوسٹ مارٹم، لواحقین  اور پولیس کونوٹس،ایس ایچ او  بریگیڈ سے آج جواب طلب 

کراچی (نیوز رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی میزبان عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست پر عدالت نے لواحقین اور پولیس کونوٹس جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او بریگیڈ سے 18 جون کو جواب طلب کرلیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے شہری کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔  درخواست گزار عبدالاحد کے وکیل ارسلان راجہ نے موقف اختیار کیا کہ عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے اور معروف ٹی وی ہوسٹ اور سیاست دان تھے۔ بیرسٹر ارسلان راجہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں اور شبہ ہے کہ عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے اور ان کے پوسٹ مارٹم کیلئے خصوصی بورڈ تشکیل دیا جائے۔
عامرلیاقت /پوسٹ مارٹم

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...