کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی کے مصروف کاروباری علاقے کھارادر میں 16 مئی کو ہونے دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، سی ٹی ڈی نے دھماکے میں ملوث سابق پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا، جس کا تعلق کالعدم ایس آر اے سے ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سابق پولیس اہلکار ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) میں تعینات اور کالعدم ایس آر اے میں شامل ہوگیا تھا۔ کالعدم تنظیم پہلے بھی کئی تخریبی کارروائیاں کرچکی ہے، جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ کراچی کے علاقے کھارادر میں 16 مئی کی رات بم دھماکا ہوا تھا جس میں خاتون جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی، جس کے بعد پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات شروع کردی تھیں۔
کھار/ادر دھماکہ