اندھے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پرڈی پی او کی پولیس کو شاباش

خانیوال،کبیروالا،سرائے سدھو( نمائندہ خصوصی ،نیوز رپورٹر،تحصیل رپورٹر، نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) سرائے سدھو پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتارکرلیے تفصیل کے مطابق ڈی پی اوحافظ عطاء الرحمن نے ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھوفیضان قیوم کو عبدالرزاق اورسرفرازعرف کالی قتل کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیتے ہوئے گائیڈ لائن دیں جس پر ایس ایچ اوفیضان قیوم نے ٹیم تشکیل دی اور20روز قبل سرفراز عرف کالی کے قتل کے مرکزی ملزمان محمد جاوید، مزمل خان کو گرفتارکرلیا جبکہ نندپورمیں عید سے اگلے روز قتل ہونیوالے عبدالرزاق کا مرکزی ملز م علی شیرکو بھی گرفتارکرلیا گیا۔ملزمان نے جرم کا ارتکا ب کیا  مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او خانیوال نے ایس ایچ او اورٹیم کو شاباش دی اور کہا ہے کہ شہریو ں کے جان ومال کی حفاظت  اولین ترجیحات میں شامل ہے اورکسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجاز ت نہیں دی جائیگی۔
 ملزمان گرفتار
 

ای پیپر دی نیشن