خانیوال‘ میاں چنوں،شاہ جمال، ٹبہ سلطان پور،کہروڑپکا‘احمد پور سیال ( نمائندوں سے ) یوریا کھاد مارکیٹ سے غائب‘ کسانوں کے مظاہرے‘ ڈیلروں کیخلاف کارروائیاں‘ ہزاروں بوریاں برآمد‘ جرمانے‘ دکانیں سیل۔ میر پور بھاگل میںکھاد نہ ملنے پر کاشتکاروں نے مین روڈ بلاک کردیا احتجاج کرتے ہوئے کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کھاد مافیا کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہماری فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں کاشتکاروں کے احتجاج ایک گھنٹے بعد ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ اور تھانہ چوک سرور شہید اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے مگر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے روڈ کو بلاک ہوئے 3 گھنٹے بعد اے سی چوک سرور شہید نے کاشتکاروں کے ساتھ مذاکرات کر کے کسانوں نے احتجاج ختم کرایا۔ خانیوال میں محکمہ زراعت نے چک 75 ایل سے یوریا کھاد کے ذخیرہ کئے گئے 303 بیگز پکڑ لئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت خالد محمود نے کارروائی کر کے گودام سے ڈی اے پی این پی و دیگر کھادیں بھی برآمد کرکے مالک کو 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا-چک72 پندرہ ایل میں چھپائی گئی گندم سے بھرے 1 ہزار گٹو بھی قبضہ میں لے لئے گئے۔شاہ جمال میںامجد میرانی ملک اعظم ابڑیند ملک فاروق ابڑینڈ مہر فیض بخش سیال حضور بخش میرانی ملک اعظم گوندل مہر خلیل ملک جواد بھابھہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان، جمیل شاہ کی کوششوں سے یونین کونسل دانڑیں میں کھاد سیل پوائنٹ بنا یا گیا ہے جہاں زراعت افسر فاروق بھا بھہ سارا دن غائب رہتا ہے آخروقت میں آکر چند سفارشیو ں کو چند تھیلے کھاد دیکر اپنی سیلفی بنوا کر چلا جاتا ہے جبکہ عام کسان سارا دن خوار ہو تے رہتے ہیں۔ ٹبہ سلطانپور میں محکمہ زراعت عملہ نے اپنے اعلی افسران کے احکامات کی بھی دھجیاں اڑاکررکھ دی ہیں اور کھادڈیلروں کی مبینہ سرپرستی کرتے ہوئے یوریاکھادکی بلیک مارکیٹنگ بدستور شروع کروارکھی ہے جس کے باعث عام کسان کو یوریاکھادکاحصول مشکل ہوکررہ گیاہے اہل علاقہ کے کاشتکاروں عبدالمجید،عبدالشکورشاہ،فیاض خان،محمدالیاس،وقاص احمد،ارشاداحمد،وارث علی،محمدرمضان،شاہدمحمودودیگرنے کمشنرملتان اورڈی سی وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔کہروڑپکا میںحاصل والا پر کھاد سے بھری ٹریکٹر لڑالی اور ایک گودام میں پڑی کھاد اپنے قبضے میں لیکر گودام کوسیل کردیا ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج اور پکڑی گئی کھاد کو سیل پوائنٹ پر پہنچا دیا گیا۔اسی طرح قادر پو ر چمنہ میں فرمان علی کے گودام پر چھاپہ مار کر 3ہزارمن گندم برآمد کر لی گودام کو سیل کر کے مالک کو حراست میں لے لیا۔ احمد پور سیال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنراحمد پور سیال نیاز احمد مغل کی اسسٹٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) احمد پور سیال سید عابد حسین شاہ کے ہمراہ گڑھ موڑ میںیوریا کھاد کے گودام پر چھاپہ مار کر کھاد کی سینکڑوں بوریاں برآمد کرلیں اور گودام کو سیل کردیا
کھاد غائب
رحیم یار خاں‘ خانیوال (بیورو رپورٹ‘ خبر نگار) وزارت صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد کی قیمت میں ایک سو روپے فی بیگ کے اضافے کا اعلان کردیا۔ وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق یوریا کھاد کی قیمت اب ایک ہزار 850 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 950 روپے کردی گئی ہے وزارت کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ یوریا کھاد اب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ سیل پوائنٹس کی بجائے فرٹیلائزرز ڈیلرز کی دکانوں پر ہی فروخت ہو گی اور ان دوکانوں پر محکمہ مال یا ضلعی انتظامیہ کا کوئی نمائندہ بھی تعینات نہیں کیا جائے گا جبکہ یوریا کھاد کی خریداری کیلئے فرد ملکیت کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے ۔دریں اثنا انٹرنیشنل مارکیٹ میں فاسفورس کھادوں کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ دیکھنے کو آ رہا ہے جبکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باعث ڈی اے پی کی قیمت گزشتہ روز 770 روپے کے اضافے کے ساتھ 12 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی انٹرنیشنل مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مقامی مارکیٹ میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ پرائیوٹ امپورٹرز اتنی بلند ترین قیمت پر ڈی اے پی کھاد بھی امپورٹ نہیں کر رہے جس کے باعث اس کے مستقبل میں قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یوریا کھاد کی طرح ڈی اے پی کھاد کی بھی مستقبل میں سپلائی کم ہو سکتی ہے۔
کھاد مہنگی
کھاد ماکیٹ سے غائب نرخوں میں اضافہ کسانوں کے مظاہرے
Jun 18, 2022