ہر زندگی اہم ہے، ویکسین سے ہم لوگوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں‘ڈاکٹر پیٹر مارکس
امریکا نے 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے بچوں کے لیے موڈرنا اور فائرر/ بائیو این ٹیک کووڈ 19 ویکسینز کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بچوں کے لیے دونوں ویکسینز کے استعمال کی منظوری دی۔مگر یہ ویکسینز بچوں کے لیے اس وقت دستیاب ہوں گی جب سینٹرز فار ڈیزیز اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کی جانب سے اس کی سفارش کی جائے گی۔سی ڈی سی کی جانب سے اس حوالے سے سفارشات رواں ہفتے کے ا?خر تک جاری کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ امریکا میں 5 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے ویکسینز کے استعمال کی منظوری کئی ماہ پہلے دی جاچکی تھی اور صرف 5 سال سے کم عمر بچے ہی ویکسینیشن سے محروم رہ گئے تھے۔ایف ڈی اے کمشنر رابرٹ کلف نے ایک بیان میں کہا کہ متعدد والدین اور طبی ماہرین ننھے بچوں کے لیے ویکسینز کی منظوری کے منتظر تھے۔انہوں نے کہا کہ جیسا ہم نے زیادہ عمر کے گروپس میں مشاہدہ کیا ہے اس کی بنیاد پر توقع ہے کہ ویکسینز سے ننھے بچوں کو کووڈ 19 کی سنگین پیچیدگیوں بشمول اسپتال میں داخلے اور موت سے ٹھوس تحفظ مل سکے گا۔کورونا وائرس کی وبا کے دوران امریکا میں 4 سال سے کم عمر 440 سے زیادہ بچے کووڈ 19 کے باعث ہلاک ہوئے جبکہ اسپتال میں داخلے کی شرح اب ویکسین کے اہل بچوں کے مقابلے میں زیادہ ہوچکی ہے۔ایف ڈی اے نے دونوں ویکسینز کے ہزاروں بچوں پر ہونے والے ٹرائلز کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد انہیں محفوظ اور مو?ثر قرار دیا۔ایف ڈی اے کے ویکسین ریگولیٹنگ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر پیٹر مارکس نے کہا کہ ہر زندگی اہم ہے، ویکسین سے ہم لوگوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔ایف ڈی اے کے ماہرین کے مطابق اگرچہ والدین کے بچوں کی ویکسینیشن کرانا لازمی نہیں، مگر یہ ان افراد کے لیے ا?پشن ضرور ہے جو اپنے بچوں کے تحفظ کے خواہشمند ہیں۔فائزر ویکسین کو 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے بچوں کو 3 ماہ کے عرصے میں 3 خوراکوں میں استعمال کرایا جائے گا۔دوسری جانب سے اسی عمر کے بچوں کے لیے موڈرنا ویکسین 2 خوراکوں میں استعمال کرائی جائے گی، دونوں ڈوز کے درمیان ایک ماہ کا وقفہ ہوگا۔