یہ ہماری کب سنتے ہیں، جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں:آصف زرداری

لاہور :  آصف زرداری نے کہا ہے  کہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو  110 ڈگری بدلوں گا، انشاء اللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئر لیں گے۔سابق آصف زرداری نے کہا کہ  میں اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور  سب سے ملکر کام کروں گا، یہ کہنا کہ پنجاب،گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہوگئی سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے  پاکستان بچانے کی کوشش کی، انوکھے لاڈلے کی چار سال کی پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے۔سابق صدر نے کہا کہ یہ ہماری کب سنتے ہیں، جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں، پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے۔صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔۔

ای پیپر دی نیشن