وزیراعظم شہباز شریف کاFATFکی شرائط مکمل ہونے پر آرمی چیف سمیت وزرا کو فردا فردا فون

 اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوFATF گرے لسٹ کی شرائط مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کی اور جی ایچ کیو میں کور سیل کے قیام کے فیصلے کو بھی  سراہا ہے۔ شہباز شریف نے FATF گرے لسٹ کی تمام شرائط مکمل ہونے اور ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اس کا اعتراف کرنے کو پاکستان کی کامیابی قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ عہدیداروں کو فرداً فرداً ٹیلی فون کر کے مبارک باد پیش کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کو ٹیلی فون کیا اور فیٹف کی گرے لسٹ کے نکات پورے کرنے کے عمل کی کوششوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاباش دی۔شہباز شریف نے آرمی چیف سے کہا کہ ’کور سیل میں شامل تمام سول اور ملٹری قیادت اور اُن کی ٹیموں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والے ٹیم کے ہر فرد پر قوم کو فخر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کو بھی ٹیلیفون کیا اور مبارک باد پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن