لاہور‘ گوجرانوالہ (خبر نگار‘ نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے9 مئی جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں اعجاز چوہدری کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔اعجاز چوہدری کو پولیس کی درخواست پر کوٹ لکھپت جیل سے طلب کیا گیا ،ایس پی حسن جاوید نے صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخل نہ ہونے دیا ۔سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس نے صحافیوں کو دھکے مارے اور دھمکیاں دیں۔سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان کے رخصت پر ہونے کے باعث پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کیس میںسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی ہوگئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری بلال منیر وڑایچ نے انتشار انگیز گفتگو کرنے اور پولیس سے جھگڑا کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی ،عدالت نے کیپٹن صفدر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے شیر پاﺅ پل پر سڑک بلاک کے اداروں کیخلاف تقریر اور جلاو¾ گھیراو¾ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔نیب لاہور نے فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کی ملکیتی جی میگنولیا ہاﺅسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کرتنے والی نیب لاہو رکی ٹیم نے سوسائٹی کا دورہ کیا ۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سوسائٹی کے رہائشی افراد سے بھی ملاقات کی۔ سوسائٹی میں رہائی پذیر ساڑھے تین سو سے زائد افراد نے اپنی تحریری شکایات جمع کروائیں۔
پی ٹی آئی مقدمات