بنوں+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ترقی کی راہ میں حائل لوگوں کو ہٹانا ضروری تھا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سی پیک کو منجمد کر دیا گیا تھا۔ فتنہ سامنے سے ہٹا تو ترقی کی راہیں دوبارہ کھل گئی ہیں۔ سی پیک منصوبے پر کام جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بنوں سے لیکر ڈیرہ اسماعیل خان تک منصوبوں کو مکمل کرائیں گے۔ ہم اس ملک کے وفادار ہیں اور ہماری کارکردگی بولے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت اپنی ایک کارکردگی بتائے۔ ہم نے پی ٹی آئی چیئرمین کی سیاست کو چھٹی انگلی کی طرح کاٹ کر رکھ دیا ہے۔ اگلی حکومت بھی ہم بنائیں گے۔
فضل الرحمن