پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ‘ کمرہ عدالت میں فیملی سے ملاقات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔اسلام آبادہائیکورٹ نے شہریارآفریدی کومتعلقہ مجسٹریٹ کےسامنے پیش کرنےکاحکم دیا تھا اور عدم پیشی پر ہائیکورٹ نے 19جون سے توہین عدالت کی کارروائی کاعندیہ دیا تھا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہریارآفریدی کےخلاف 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج کیس کی سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہریارآفریدی کا فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ کرانی ہے جس کے لیے 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔کسی سے زیادتی نہیں کی، رانا ثنا کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا: شہریار آفریدی
’پولیس نے والدین کو گھسیٹ کر باہر نکالا‘، شہریار آفریدی کے بیٹے کا الزام۔شہریار آفریدی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیوز سوشل میڈیاسے حاصل کی گئیں تو فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔دوران سماعت شہریار آفریدی کی فیملی سے ملاقات کروانے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے شہریارآفریدی کو کمرہ عدالت میں ہی فیملی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سنے کے بعد پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے کچھ دیر بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی استدعا منظور کرلی اور شہریار آفریدی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا۔
شہریا ر آفریدی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...