کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے اپنے ارکان کے خلاف کارووائی کا آغاز کر دیا۔ پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میئر و ڈپٹی میئر کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے 2 ارکان کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سٹی کونسل رکن صنوبر فرحان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ صنوبر فرحان میئر کراچی کے الیکشن والے روز غیر حاضر رہی تھیں۔
عہدے فارغ
میئر کراچی الیکشن میں غیر حاضر پی ٹی آئی کے 2 ارکان پارٹی عہدوں سے فارغ
Jun 18, 2023