شیل عالمی سرمایہ کروں کو شیئرز فروخت کررہی، کروبار بند ہورہا ہے نہ کوئی بے روزگار : اسحاق ڈار 

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی بینکوں کو ادائیگیوں میں ہم پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا، شیل کمپنی پاکستان سے اپنا کاروبار ختم نہیں کررہی وہ حصص بیچ رہی ہے اور صرف عالمی انویسٹر تبدیل ہورہا ہے۔اسحاق ڈار نے اپنی وےڈےو پےغام مےں کہا کہ کہا کہ مالی سال 30 جون کو ختم ہونے والا ہے، کچھ روز سے کنفےوژن چل رہا ہے کہ پاکستان نے کتنے پےسے دےنے ہےں ، جو ن مےں اےک بلےن ڈالر چائنا ترقےاتی بےنک کا تھا ،اور 300ملےن ڈالر بےنک آ ف چائناکے تھے ، فنڈز کی حکمت عملی کے تحت وزارت مالیات نے چینی بینکوں سے رابطہ کیا اور انہیں پیشکش کی کہ اپ کی ادائیگیاں وقت سے قبل کردیں گے اور طے ہوا کہ وقت سے قبل ہونے والی ادائیگی کا جرمانہ بھی لاگو نہیں ہوگا صرف جو رقم دینی ہے وہ دیں گے، اس طرح فاسٹ ٹریک پر دی گئی یہ پے منٹ پاکستان کو واپس مل گئی، پیر کو پے منٹ دی اور جمعہ کو واپس مل گئی۔اےک بلےن ڈالر واپس آ گےا ہے،جبکہ300 ملےن ڈالر کی ادائےگی بھی کر دی اور ےہ رقم بھی تےن چار روز واپس آ جائے گی ،اس کے علاوہ حکومت سے حکومت کی سطحپر پانچ پانچ سو ملےن ڈالر کی تجدےد کا معاملہ بھی طے شدہ ہے ،جلس ان کی بھی تجدےد ہو جائے گی ، انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا کہ دو ہفتے سے کم وقت رہ گیا ہے قرض کی تمام ادائیگیاں وقت پر ہوں گی ہمیں کوئی مشکل نہیں اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔شیل پیٹرولیم کمپنی کے ملک چھوڑ جانے سے متعلق انہوں نے ںے کہا کہ اس خبر میں صداقت نہیں اسے درست رپورٹ نہیں کیا گیا، شیل پاکستان میں اپنا کاروبار بند نہیں کررہی اور نہ ہی ملازمین برطرف ہورہے ہیں، شیل جو بھی فیصلہ کرے گی وہ حکومت اور دیگر اداروں کی منظوری کی پابند ہے، شیل کمپنی اپنے حصص کسی اور عالمی کمپنی کو فروخت کرنا چاہتی ہے اور پاکستان میں اس کا کاروبار اسی طرح جاری رہے گا، یہ کوئی پریشان ہونے کی بات نہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ شیل کمپنی کے اس فیصلے کا پاکستان کے حالات سے کوئی تعلق نہیں، وہ کئی ممالک میں اس طرح کے فیصلے کررہی ہے، وہ ہوم انرجی کے کاروبار سے علیحدگی اختیار کررہی ہے، وہاں بھی وہ اپنے کاروبار کو بیچ رہی ہے اور ری ارگنائز کررہی ہے، ایسی خبروں کو منفی نہیں لیا جائے۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ یہ کوئی نئی خبر نہیں، ہمارے پاس اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے پاس یہ خبر کئی ماہ پہلے سے تھی کہ وہ کسی اور فارب ڈائریکٹ انویسٹر سے بات کررہا ہے، اس ڈیل سے صرف اتنا فرق پڑے گا کہ اس کے شیئر کسی اور نام کے ہوجائیں گے اور ممکن ہے کہ نیا انویسٹر شیل کا نام بھی برقرار رکھے ۔
اسحاق ڈار 

ای پیپر دی نیشن