پاکستان کسٹمز نے ہاکی ٹیم تشکیل دیدی‘کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیدیا

Jun 18, 2023

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کسٹمز نے قومی کھیل کی بحالی اور ماضی کا عروج حاصل کرنے کیلئے پاکستان کسٹم ہاکی ٹیم تشکیل دیدی، 18 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیکر کسٹم ٹیم کا حصہ بنا دیا۔لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ممبر کسٹمز آپریشن مکرم جا انصاری نے بال کو ہٹ لگا کر پاکستان کسٹمز اور ڈار ہاکی اکیڈمی کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے نمائشی ہاکی میچ کا افتتاح کیا۔ ممبر کسٹمز نے کہا کہ پاکستان کسٹمز نے ماضی میں پاکستان کو کئی سٹار کھلاڑی  دیئے۔ کھلاڑیوں کو طریقہ کار کے تحت مستقل ملازمتیں بھی دی جائیں گی۔ کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لیفٹنگ میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے نوح دستگیر بٹ کو اعزازی اسسٹنٹ کلیکٹر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ جلد کرکٹ ٹیم بھی بنائی جائیگی۔ اولمپیئن توقیر ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کسٹمز ٹیم ڈومیسٹک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے ماضی کا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کریگی۔ نوح دستگیر بٹ کا کہنا تھا کہ  خوشی ہے کہ پاکستان کسٹمز کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جس سے ملک میں کھیلوں کا گراف بلند ہوگا۔ پاکستان کسٹمز میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سابق کھلاڑیوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

مزیدخبریں