تحصیل ہسپتال ، میونسپل کارپوریشن مری کا دورہ ، وزیراعلی کی اچانک و¿مد پر عملہ پریشان 

Jun 18, 2023

مری لاہور (نامہ نگار خصوصی+ نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہفتہ کے روز تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مری کا اچانک دورہ کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عامر میر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اچانک ہسپتال پہنچنے پر ہسپتال کا عملہ پریشان ہو گیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام اور سیاحوں کو صحت اور علاج معالجہ کی ہبترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈائلیسز سنٹر پانچ روز میں فعال بنانے کی ہدایت بھی کی۔ ہسپتال مذکورہ میں 29 نرسز کی پوسٹس پر صرف 6 نرسز کام کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سٹاف کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کا عرصہ سے ہسپتال کے بند حصے بھی دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر اگلے پانچ دن ہسپتال کے معاملات کو حل کرنے کیلئے مری میں موجود ہونگے۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میونسپل کارپوریشن مری پہنچے اور جناح ہال میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور اسسٹنٹ کمشنر مری کو 24 گھنٹے میں کیمرے بحال کرنے کا حکم دیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے اچانک دورہ پر سرکاری محکموں میں کھلبلی مچ گئی۔ دوسری جانب محسن نقوی نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔ محسن نقوی نے ہسپتال میں نرسز کی کمی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ نرسز کی کمی کو جلد پورا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ محکمہ صحت ہسپتال میں نرسوں کی خالی آسامیوں پر فی الفور بھرتی کا عمل شروع کرے۔ محسن نقوی نے کہا کہ مری کے رہائشیوں اور سیاحوں کو صحت و علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ہسپتال میں ڈائلسز مشینوں کو فنکشنل کیا جائے، محسن نقوی نے کہا کہ مری میں آنے والے سیاحوں کیلئے سہولتیں مزید بہتر بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مری میں ساحیوں کیلئے پارکنگ کی سہولت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ محسن نقوی نے اوورچارجنگ کے سدباب کیلئے م¶ثر اقدامات کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے چکوال کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی سے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے اور غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
محسن نقوی 

مزیدخبریں