لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی میں نیشنل ویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ کا فائنل واپڈا اور اسلام آباد ڈویژن کے مابین کھیلا گیا جو واپڈا نے جیت لیا۔چیمپئن شپ کی بیسٹ پلیئر کا ایوارڈ ٹرافی اور 20 ہزار نقد انعام اسلام آباد کی اسماء خان کو اور کراچی کی تینوں ٹیموں کی بیسٹ سکورز کو 20 ہزار نقد ایوارڈ جبکہ تمام ٹیموں کو تحائف تقسیم کیے گئے، فائنل میں واپڈا نے اسلام آباد کیخلاف 27-63 سے کامیابی حاصل کی، تیسری پوزیشن کے میچ میں لاہور ڈویژن نے کراچی گرین کو46-27 سے شکست دیدی۔