بھارت : مسجد کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج پر پولیس نے مسلمان مظاہرین کو کوڑے مارے 

Jun 18, 2023

جونا گڑھ+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا۔ پولیس نے مسجد کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر کوڑے برسا دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر جونا گڑھ میں مقامی انتظامیہ نے مسجد کو تجاوزات قرار دے کر شہید کرنے کی کوشش کی۔ مقامی مسلمانوں نے مسجد کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا تو پولیس حرکت میں آگئی۔ مسلمانوں پر ہجوم کے تشدد پر آنکھیں بند کرنے والی بھارتی پولیس کے اہلکاروں نے 7 مسلمان نوجوانوں کو مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے باندھ کر ان کو کوڑے مارے۔ اس دوران لوگ تماشا دیکھتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے۔ مسلمان نوجوانوں کو کوڑے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم کوڑے مارنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں