لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے شہداءاور غازیوں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں اور خون کے نذرانے پیش کرکے ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنایا ہے۔پنجاب پولیس اپنے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرےگی۔2017 سے قبل کے شہداءکے لواحقین کو ذاتی گھر دینے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ پولیس غازیوں کی جلد از جلد بحالی، علاج معالجے اور مصنوعی اعضاءو آلات کی فراہمی کیلئے ویلفیئر برانچ کی جانب سے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس شہدا اور غازیوں کو میڈلز دینے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پنجاب پولیس کے شہداءکے ورثاءاور غازیوں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب ہوئی جس میں آئی جی پنجاب نے 24 شہداءکے ورثاءکو گولڈ اور 25 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا۔
شہداءنے جانوں کے نذرانے دیکر ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنایا: آئی جی
Jun 18, 2023