کاہنہ(نامہ نگار) حلقہ این اے 132 میں جاری ترقیاتی کاموں کی آڑ میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے افسروںنے ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر حکومت کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ محکمہ کے اعلیٰ افسروں نے من پسند اور اپنے عزیزوں اقارب کو ٹینڈر دے کر کام شروع کروادئیے۔ تمام ترقیاتی کاموں کے ٹینڈروں میں نہ تو کوئی شفافیت تھی اور نہ ہی کوئی معیار۔ بلکہ ٹینڈر کی منظوری اور کمشن کی مد میں پہلے ہی 50 فیصد سے زیادہ وصول کیا جار رہا ہے۔ عوام کا کہنا تھا کہ صرف اپنے لوگوں کو نوازا جا رہا ہے اورصرف لوٹ مار کی پالیسی کو اپنایا گیا ہے۔ بعض پرائیویٹ کالونی مالکان نے اپنے اثررسوخ استعمال کر کے اپنی کالونیوں میں بھی ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔ متعلقہ افسران نے کہا یہ سب الزام ہے میرٹ پر ٹھیکیداروں کو ٹینڈر منظور کیے ہیں اور بہترین کام کر رہے ہیں۔
کاہنہ:ترقیاتی کاموں میں پی ڈبلیو ڈی ،ٹھیکیداروںنے کرپشن کی انتہا کر دی
Jun 18, 2023