کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا 61 واں اجلاس 

Jun 18, 2023

لاہور( نیوز رپورٹر ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا سنڈیکیٹ کا 61 واں اجلاس ہوا۔ صدارت وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کی ۔ جسٹس شہرام سرورچوہدری، ڈاکٹر پرویز احمد خان، ہمیش خان، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر تنویر احمد خالق، شاہد فرخ، قرات العین، پروفیسر اعجاز حسین،پروفیسر محمد ہارون حامد،پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر نخشب چوہدری، پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسر زہرہ خانم، یونیورسٹی سے ملحقہ ہسپتالوں کے ایم ایسز نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں جاری اور تکمیل شدہ منصوبہ جات پر روشنی ڈالی ۔ انویسٹمنٹ فنڈز کی منظوری، پروفیسرز کے الاو¿نس، ایڈہاک اور کنٹریکٹ پر ٹیچنگ فیکلٹی کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ ڈینز کی تقرری جسمیں پروفیسر شہزاد شمس کو بطور ڈین سرجری اینڈ آلائیڈ، پروفیسر محمد عمران کو ڈین میڈیسن اینڈ آلائیڈ اور پروفیسر سید اصغر نقی کو ڈین آلائیڈ ہیلتھ سائنسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں پروفیسر محمد معین کو بطور چئرمین شعبہ آفتھلمالوجی، پروفیسر فواد نصراللہ چیئرمین شعبہ یورالوجی جبکہ پروفیسر زہرہ خانم کو چیئرپرسن شعبہ گائنیکالوجی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔سینڈیکیٹ ممبران نے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں ان کی یونیورسٹی کیلئے کارکردگی کو سراہا اور یونیورسٹی کے جاری ترقیاتی منصوبے اکیڈمک، ریسرچ پروگرامز کی تعریف کی گئی۔

مزیدخبریں