خیبر پی کے‘ بچوں میں پیٹ کی بیماری پھیلنے لگی‘ یومیہ سینکڑوں کی ہسپتال آمد


پشاور(نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں بچوں میں پیٹ کی بیماری پھیلنے لگی۔ خیبر ٹیچنگ‘ لیڈی ریڈنگ اور حیات آباد کمپلیکس میں یومیہ 600 سے زائد بچوں کو لایا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت خیبر پی کے کے مطابق صوبے بھر میں 2000 سے زائد بچے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ زیادہ تر کا تعلق مضافاتی علاقوں سے ہے۔ ماہرین صحت نے گرمی کے موسم میں صاف پانی‘ متوازن غذا اور جوسز کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔
بیماری

ای پیپر دی نیشن