چکوٹھی(آئی این پی)ہٹیاں بالا کے نواحی علاقے نوگراں میں چیتے نے مدرس شوریز خان اعوان کے رہائشی گھر میں گھس کر قربانی کے لیے لائے گئے بکرے اور ایک بکری پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا،گھرمیں مقیم تمام افراد معجزانہ طور پر بچ گئے چیتے کے گھر میں گھسنے کے باعث پورے علاقے میں شدید خوف وہراس پیدا ہو گیا جہلم ویلی بھر کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں کے آبادیوں میں گھسنے اور عوام کے مال مویشیوں کو ہلاک کرنے اور فصلوں کو تباہ کرنے کی درجنوں اطلاعات سامنے آنے کے باوجود محکمہ وائلد لائف کے ذمہ داران و اہلکار خاموش تماشائی بن گئے اس سے قبل بھی چیتے،شیروں نے جہلم بھر میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی جانوروں کو ہلاک کیا ۔
بکرے ہلاک