پنجاب پولیس کو مطلوب کمبوڈیا سے  آنے والا ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار 

لاہور ( این این آئی) پنجاب پولیس کو مطلوب کمپوڈیا سے آنے والے ملزم کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی گرفتاری انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن لاہور کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ملزم ریڈ نوٹس پر پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ملزم کے خلاف ڈکیتی کی وارداتوں کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم احمد حسن خلیل بہاولنگر پولیس کو مطلوب تھا۔متعلقہ ضلعی پولیس کی درخواست پر این سی بی انٹرپول پاکستان نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
ملزم گرفتار

ای پیپر دی نیشن