لاہور؍ مانگا منڈی (نامہ نگار ) لاہور میں 25 سے زائد وارداتیں شہری لٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ساندہ ڈاکو محمد ندیم کے گھر سے 8لاکھ 20ہزار، ملکی وغیر ملکی کرنسی، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار، مغلپورہ میں ڈاکو ایک کمپنی کے کیشئر عرفان احمد سے 55لاکھ اور دیگر کاغذات چھین کر فرار، شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکو محمد الیاس کی دکان سے 80ہزار لوٹ کر فرار، اسلام پورہ میں ڈاکو محمد عرفان کی دکان سے 60ہزار روپے لوٹ کر فرار، بادامی باغ میں ڈاکو محسن علی کی دکان سے 65ہزار لوٹ کر فرار،ڈیفنس سی میں ڈاکو زیرک سجاد کی دکان سے 3لاکھ 5ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار، فیکٹری ایریا کو فاروق کے جوس کارنر سے 3لاکھ 70ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار، فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈاکو اظہر علی کے سیلون سے ایک گاہک سے 57ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار، جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکو ناظم خان کی الیکٹرک شاپ سے 20ہزار روپے لوٹ کر فرار، ساندہ کے علاقے میں ڈاکو عدیل کی موٹر سائیکل میکنک کی دکان سے 25ہزار روپے لوٹ کر فرار، گرین ٹاؤن میں عبداللہ، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں رضوان، سندر میں عبدالواحد اور غالب مارکیٹ میں وقار علی سے ڈاکوؤں نے نقدی اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔ ڈیفنس، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، پرانی انارکلی، شاہدرہ سے کاریں جبکہ کاہنہ، اسلام پورہ، لوئرمال، شفیق آباد، مصری شاہ، باغبانپورہ، برکی، ریس کورس سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ گارڈن میں وکیل احمد کے گھر چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے اہلخانہ کی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں باپ وکیل احمد جاں بحق، بیٹا مختار زخمی ہوا۔
25 سے زائد ڈکیتیاں، مانگا منڈی: مزاحمت پر باپ قتل، بیٹا زخمی
Jun 18, 2023