بہاولپور: بغیر اجازت دوسری شادی  کرنے والے کو ٰ6 ماہ قید‘ 5 لاکھ جرمانہ


بہاولپور (نوائے وقت رپورٹ) پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا جیل پہنچ گیا۔ پہلی بیوی کی شکایت پر بہاولپور کی فیملی کورٹ کے جسٹس محمد عاصم شفیق نے چودھری نیاز کو 6 ماہ قیداور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی اور جرمانہ کی عدم ادائیگی پر دو سال قید کاٹنا ہوگی۔ نیاز نے اپنی پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کر لی جس پر پہلی بیوی غلام صغریٰ نے عدالت میں استغاثہ دائر کر دیا جس پر سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے سزا سنائی۔
دوسری شادی کی سزا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...