سی ٹی ڈی کا پنجاب میںاپریشن ، کالعدم تنظیموں کے 6 مبینہ دہشتگرد گرفتار

لاہور (نامہ نگار) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف اضلاع میں آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 55خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران50 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 6مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ‘ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں تحریک طالبان پاکستان کے 3 ارکان لیاقت اللہ‘ ندیم خان‘ عنایت اللہ‘سپاہ صحابہ پاکستان کا ایک رکن محمد یونس‘داعش کا ایک رکن محمد عمار اور لشکر جھنگوی کا ایک رکن اعجاز احمد شامل ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے صوبہ بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات، دہشتگردانہ کارروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف ملتان‘ ڈی جی خان اور گوجرانوالہ میں 6 ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...