بی آئی ایس پی کل سے بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط جاری کر یگا

Jun 18, 2023

قاسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیر 19 جون 2023 سے بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط جاری کر رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے اس سال کے شروع میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 25 فیصد اضافے کا اعلان میں کیا تھا جس کے بعد چوتھی سہ ماہی قسط  9000 روپے ہو گی ۔بینظیر کفالت کے علاوہ، بینظیر تعلیمی وظائف کی جنوری تا مارچ قسط بھی 6.7 ملین سکول جانے والے طلباء  میں تقسیم کی جا رہی ہے جن کی سکول میں حاضری کم از کم 70 فیصد ہے ۔ اس بار  رقم کی ادائیگی پورے ملک میں قائم 1559 خصوصی طور پر  منعقد  کیمپ سائٹس کے ذریعے کی جائے گی۔ کیمپ سائٹس کے ذریعے وظیفے کی تقسیم کا د مستحقین کو سہولت فراہم کرنا اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ اس دفعہ ایچ بی ایل اور بینک الفلاح کے اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگی کی فراہمی دستیاب نہیں ہوگی اور نہ ہی بی آئی ایس پی کے قائم کردہ کیمپ سائٹ کے باہر پی او ایس پر کوئی ادائیگی کی جائے گی۔بینظیر  کفالت کے 90 لاکھ مستحق خاندانوں میں تقریباً 81 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے جبکہ مزید 16 ارب روپے تعلیمی وظائف کے 6.7 ملین مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ پرائمری سطح پرطالبات کو 2000 روپے جبکہ طلبہ کو 1500 روپے دیے جاتے ہیں۔ سیکنڈری سطح پر طلبات اور طلبہ کو  بالترتیب 3000  اور 2500 روپے جبکہ ہائر سیکنڈری سطح پر 4000 اور 3500 روپے  بالترتیب طلبات اور طلبہ  کو ادا کئے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بی آئی ایس پی  محترمہ شازیہ مری نے اپنے پیغام میں رجسٹرڈ مستحقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ادائیگی کی رسید کے ساتھ 9000 روپے کی مکمل رقم وصول کریں۔ 

مزیدخبریں