ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عاصم حمید ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

لاہور(خبرنگار) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل عاصم حمید ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے ۔ عاصم حمید پروموشن کورس کے سلسلے میں لاہور آئے تھے اور پاکپتن واپس جاتے ہوئے دیپالپور سے پاکپتن روڈ پر ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے۔تحصیل ہیڈ کوارٹر دیپالپور نے عاصم حمید کے موقع پر جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مول کہ عاصم حمید ایک محنتی ، قابل اور دیانتدار آفیسر تھے۔ عاصم حمید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔اللہ پاک مرحوم کو اپنی رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے پنجاب کی تمام جیلوں میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...