قلعہ دیدارسنگھ(حسیب آصف پندھیر سے)پی پی 52میں انتخابی دنگل سج گیا۔مسلم لیگ(ن) کے 4 امیدواران میں حصول پارٹی ٹکٹ کی لیے زبردست کشمکش۔اکمل سیف چٹھہ یا اعجاز احمدآباد پرویا مضبوط ترین امیدوار ہو سکتے ہیں ،شہر داری کی وجہ سے دونوں میں ایک باز جیت سکتے ہیں۔ ‘‘نوائے وقت’’سروے رپورٹ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 52 میں مسلم لیگ(ن)کی جانب سے سابق پارلیمانی سیکرٹری اکمل سیف چٹھہ اور دوسرے ایڈووکیٹ چوہدری اعجاز احمد پرویا جٹ برادری اور شہر داری کی وجہ سے مضبوط ترین امیدواران ہیں۔ پارٹی ٹکٹ کے لیے ان کو قائدمسلم لیگ(ن)میاں نواز شریف کے انتہائی قریبی دوستوں،قانون دانوں،ممتاز مسلم لیگی راہنما?ں کی بھرپور مددحاصل ہو سکتی ہے۔مگر اکمل سیف چٹھہ کے دادا چوہدری بشیر احمد چٹھہ اور والد چوہدری سیف علی چٹھہ ممبر پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔اور چوہدری اعجاز احمد پرویا سابق وائس چئیرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ ہے۔ان کے مقابلے میں سابقہ ایم پی اے عادل بخش چٹھہ ہیں جنہوں نے شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے کوئی اہم کردار ادا نہیں کیا ۔سروے رپورٹ اور عوامی سماجی حلقوں کے مطابق اکمل سیف چٹھہ’’ یا’’چوہدری اعجاز احمد پرویا کو پارٹی ٹکٹ حاصل کر کے بھاری اکثریت سیالیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے اور ہر طرف شیر دھاڑے گا۔