گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی کا خطاب کرتے ہوئے کہا ماہ ذوالحجہ کی آمد آمد ہے۔یہ ماہ مبارک بڑی عظمت و شان کا حامل ہے بالخصوص اس ماہ کے پہلے عشرہ کے دنوں اور راتوں کا تو کیا ہی کہنا جن کی قسم قرآن پاک میں ارشاد فرمائی گئی ہے جس سے اس عشرہ کی اہمیت و فضیلت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ اس عشرہ میں کثرت سے نوافل کی ادائیگی،روزے رکھنے،تلاوت قرآن مجید اور درود و سلام کے ساتھ صدقات و خیرات کا بہت زیادہ اجر و ثواب ہے۔ ہمیں خود بھی ان ایام میں کثرت سے عبادت کرنی چاہیے اور اپنے اہل و عیال اور دوست احباب کو بھی آگاہ کرنا چاہیے۔ جن مرد و خواتین نے قربانی کا فریضہ سرانجام دینا ہے وہ ذوالحجہ کا چاند طلوع ہونے سے پہلے اپنے ناخن ترشوا لیں اور حجامت بنوا لیں۔