گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر نے ورلڈ اینٹی ڈینگی ڈے کی مناسبت سے میڈیکل کالج اورٹیچنگ ہسپتال کے اشتراک سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے لیکن اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں بر وقت احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے سے ہم اس مرض سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ۔ حکومت کے شانہ بشانہ جب تک عوام الناس اس عمل میں حصہ نہ لیں گے تب تک اس ڈینگی بیماری سے چھٹکارہ ممکن نہیں۔ایم ایس ڈاکٹر نصیر اعوان ،ڈاکٹر نیئر ،ڈاکٹر ارشاد اللہ کے علاہ مختلف شعبوں سے ڈاکٹرز خواتین و حضرات نے ریلی میں شرکت کی،پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے مون سون سے قبل ٹیچنگ ہسپتال کے تمام عملہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔