لاہور مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا ہے اور رہے گا:سیف الملوک کھوکھر


لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہورکے صدرملک سیف الملوک کھوکھرسے یونین کونسل269بھوبتیاں سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر آفتاب عالم سینئر نائب صدر ارشاد سندھو صفدر نعیم نے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد ملک سیف الملوک کھوکھرکی موجودگی میں سینکڑوں کارکنوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملک سیف الملوک کھوکھر نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر کا کہناتھا لاہور پہلے بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا ہے اور رہے گا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس ہی ملکی مسائل کا حل ہے اور قوم مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کرتی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان بھی موجود تھے۔ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے آفتاب اقبال اور ارشاد سندھو کا کہناتھاکہ ہم نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے۔

 ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ عمران خان نے عوام کو سبز باغ دکھائے اور لوگوں کو اندھیرے میں رکھا۔ آئندہ چند روز میں مزید لوگ بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن