گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اور گرین سٹارکے زیر اہتمام ’’تولیدی صحت کی خدمات کا انتخاب سب کیلئے‘‘کے عنوان سے علماء کرام کے معلوماتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام ایک عالمگیر اور آفاقی دین ہے جو زندگی کے تمام تقاضوں کو پورا کرتا ہے لیکن بد قسمتی سے دین اسلام کو صحیح معنوں میں سمجھا نہیں گیا ، مخلوق کو اذیت دیکر خالق کی رضا ممکن نہیں۔علماء کرام ہمارے معاشرے کا بہترین سرمایہ ہیں جوکہ نسل کو سنوارنے میں کلیدی کرداراداکرتے ہیں بہترین معاشرے کی تشکیل میں علما کا کردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے علما کرام منبر و محراب سے خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق عوام کو خطبات جمعہ،خطبہ نکاح اور دیگر سماجی مذہبی تقاریب میں اسکی ترغیب دیں ۔ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر عدنان اشرف،پراونشل لیڈگرین سٹارشیخ انعام الرحمن،ڈاکٹر سکینہ سرفراز،تحصیل آفیسروقاراحمد،گرین سٹارسیڈاکٹر عمارہ ،حاجی محمد یوسف کھوکھر،ماسٹر ٹرینر قاری محمد اشرف شاکر ،مولانا جواد قاسمی ،مولانا یاسین مجددی ،حافظ گلفام ریاض ہاشمی ،اظہر حسین فاروقی ،صابر ترابی ،منورحسین سمیت تمام مسالک کی نمائندہ شخصیات آئمہ و خطبانے کثیر تعداد میں سیمینار میں شرکت کی۔