لاہور(نیوز رپورٹر)شہدائے ماڈل ٹاو¿ن کی 9ویں برسی کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ پر قائم شہدائے ماڈل ٹاو¿ن کی یادگار پر سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے رہنماو¿ں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اپیل ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کا کیس 9 سال سے انصاف کا منتظر ہے۔ چیف جسٹس سے جے آئی ٹی کا فیصلہ جلد کرنے کی استدعا ہے۔ فیئر تفتیش ہو گی تو کیس آگے بڑھے گا اور سانحہ کے حقیقی ذمہ داروں کا تعین ہوسکے گا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روکنا انصاف کے عمل کو ٹریک سے اتارنے کے مصداق ہے۔ عدالتی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کمزوروں کو دہائیوں انصاف کے لئے ہاتھ پاو¿ں نہ مارنے پڑیں، امن اور خوشحالی وہاں ہوتی ہے جہاں انصاف ہوتا ہے۔ انصاف کے بغیر معاشرے جنگل ہوتے ہیں۔ عدالتیں اور میڈیا بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور ریاست کی مضبوطی کے بنیادی ادارے ہوتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں طاقت کا بے رحم استعمال کیا گیا اور ہم نے عدالتوں میں جو ناقابل تردید ثبوت جمع کروائے ان میں زیادہ تر نیشنل میڈیا کی رپورٹس پر مشتمل ہیں۔ 17جون 2014ءکے روزصحافیوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر رپورٹنگ کی اور بھاری جانی نقصان سے بچایا۔