سعودی عرب میں کھجوروں کے قومی مرکز نے ایک وضاحتی بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ہلکے رنگ کی کھجوروں کو ریڈی ایشن یا لیزر سے ان کا رنگ درست کرنے کے بارے میں معلومات غلط ہیں۔تفصیل کےمطابق سعودی عرب کے کھجور کے قومی مرکز کا بیان ’ٹویٹر‘ پر شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے کلپس میں کہا گیا ہے کہ خراب رنگ کی کھجوروں کا رنگ لیزر سے ٹھیک کیا جاتا ہے، ایسا کچھ نہیں اس نوعیت کے تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ "عام طور پر کھجور کا رنگ کئی وجوہات سے متاثر ہوتا ہے جن میں سب سے اہم پیداواری علاقوں کے قدرتی اور موسمی عوامل ہیں۔ ان عوامل میں نمی کی فیصد مقدار، درجہ حرارت اور مٹی کی نوعیت وغیرہ۔ان عوامل کا اثر پھلوں کی رنگ پر بھی پڑتا ہے۔ ان سے پھلوں کے رنگ بھی متاثر ہوتے ہیں۔مرکز نے زور دیا کہ کھجور کو ریفریجریشن یا فریزنگ کے ذریعے اسٹور کرلینا چاہیے کیونکہ اس سے کھجور کو پیداوار کی نوعیت کے مطابق ان کا اصل رنگ برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔