وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربرہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک باد دی۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم سرحدوں پر اپنے وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، افواجِ پاکستان کے سربراہان کی پیشہ ورانہ قیادت میں ہمارے جوان وطن کے دشمنوں اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔