عید کے دوسرے روز بھی مزیدار کھانوں کی دعوتوں کا سلسلہ جاری رہیگا

Jun 18, 2024 | 12:31

عید کے دوسرے روز مزے مزے کے پکوانوں سے  مہمانوں کی دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

عید کے پہلے دن کلیجی اور بریانی کے مزے اُڑانے کے بعد شہریوں نے فوڈ اسٹریٹس کا رخ کر لیا، تکہ، بوٹی، سیخ کباب، ہنٹر بیف، مٹن سجی کی مہک سے منہ میں پانی بھر آیا۔

چٹ پٹے کھانوں کے بعد ٹھنڈی ٹھنڈی آئس کریم نے مزہ دوبالا کردیا۔

جو پہلے دن بنے تھے مہمان آج بنیں گے میزبان، کھابے شابے ہوں گے اور عوام گپ شپ سے عید کی رونق کو بڑھائیں گے۔

مزیدخبریں