کاغان ویلی پر چیک پوسٹوں کے باعث سینکڑوں سیاح گاڑیوں میں محصور ہوکر رہ گئے

کاغان ویلی میں مختلف چیک پوسٹوں کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں جبکہ سینکڑوں سیاح گاڑیوں میں محصور ہوکر رہ گئے۔بالاکوٹ ڈیم کی تعمیر کے دوران قائم چیک پوسٹوں پر سیاحوں کا رش لگ گیا، سنگل راستہ ہونے کے باعث پارس سے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائن لگ گئی۔ اس موقع پر سیاحوں نے سیکورٹی پوائنٹس پر عید کے دنوں تین لائنیں بنانے کا مطالبہ کیا۔این ایچ اے کی نااہلی کے باعث روڈ کو پارس سے یکطرفہ کردیا گیا۔ سیاحوں کی سہولت کے لئے کے ڈی اے نے 9 بائیک ٹیمیں تعینات کردیں۔ ٹورزم پولیس کو بھی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ماتحت کردیا۔

ای پیپر دی نیشن