برطانیہ میں 4 جولائی کو ہونے والے الیکشن کے لیے 21 لاکھ لوگوں نے ووٹ رجسٹرڈ کروایا

برطانیہ میں 4 جولائی کو ہونے والے الیکشن کے لیے ووٹ رجسٹرڈ آج رات 12 بجے سے پہلے کروایا جا سکتا ہے، انتخابات کے اعلان کے بعد سے اب تک تقریباً 21 لاکھ افراد نے اپنا ووٹ رجسٹرڈ کروایا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو 330,621 افراد نے ووٹ رجسٹریشن کے لیے رجوع کیا، 2022ء میں تقریباً 80 لاکھ افراد درست طور پر رجسٹر نہیں تھے، ووٹ رجسٹر کروانے کے عمل میں صرف 5 منٹ لگتے ہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں الیکشن کی گہما گہمی بڑھ گئی ہے، لیبر پارٹی، کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹس کے رہنماؤں کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔

لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ، مانچسٹر اور گلاسگو سمیت مختلف شہروں میں سیاسی رہنما متحرک ہیں۔

برمنگھم کے علاقے ہال گرین اینڈ موزلی میں لیبر پارٹی کی غزہ پالیسیوں سے نالاں 3 پاکستانی نژاد امیدوار آزاد حیثیت میں میدان میں اترگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے پارلیمنٹ توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 4 جولائی کو نئے انتخابات کا اعلان کیا تھا

ای پیپر دی نیشن