ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان میں ہلاک

Jun 18, 2024 | 23:20

ویب ڈیسک

 ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان میں ہلاک  ہوگیا ۔

ہلاک دہشتگرد عبدالمنان کو افغانستان کے علاقے چاغا سرائے، ضلع اسد آباد، کنڑ میں نشانہ بنایا گیا ۔ہلاک دہشتگرد ٹی ٹی پی ملاکنڈ شُوریٰ کا سابق ممبر تھا۔

 دہشتگرد عبدالمنان عرف حکیم اللہ ٹی ٹی پی ملاکنڈ کے کمانڈر عظمت اللہ محسود (عظمت لالہ) ولی کا معاون اور باجوڑ میں دہشت گردی کی کاروائیاں ترتیب دینے کا ذمہ دار تھا۔ہلاک دہشتگرد عبدالمنان عرف حکیم اللہ مختلف قسم کی سنگین دہشتگرد انہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ان دہشتگردانہ کارروائیوں میں ٹارگٹ کلنگ، بارودی سرنگ کے دھماکے، چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بھتہ خوری شامل ہیں۔منان کی ہلاکت ٹی ٹی پی کے لیے ایک بڑا نقصان سمجھا جا رہاہے اور یہ افغانستان کے اندر سرگرم مختلف گروہوں کے اندرونی تنازعات کا شاخسانہ ہے۔

 افغانستان میں ان کی موجودگی ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو مزید تقویت دیتی ہے۔

مزیدخبریں