سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گیگ آرڈر کے خلاف اپیل مسترد

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گیگ آرڈر کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مقدمے کے بارے میں پبلک میں بات نہیں کرسکیں گے، نیو یارک کی عدالت نے "ٹرمپ گیگ آرڈر چیلنج کیس" چلانے سے انکار کر دیا۔

کورٹ آف اپیلز نے ٹرمپ کی اپیل کوئی قابلِ ذکر آئینی نکتہ موجود نہ ہونے پر مسترد کی۔ جج جوآن مرچن نے ٹرمپ کو ان کے خلاف مقدمے پر بات کرنے سے منع کیا تھا۔

ٹرمپ کو اس کیس میں پچھلے ماہ مجرم قرار دیا گیا، سزا 11 جولائی کو سنائی جائے گی، ٹرمپ نے 11 جولائی سے قبل گیگ آرڈر ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن