ملک کوقائد اوراقبال کا پاکستان بنانے کیلئے دہشتگردی، جہالت ، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا. فردوس عاشق اعوان

Mar 18, 2012 | 18:48

سفیر یاؤ جنگ
سیالکوٹ میں پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ جہالت کا خاتمہ کئے بغیر پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،صوبائی حکومتیں ملک سے جہالت کے خاتمہ کیلئے اپنا موثر کردار
اداکریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شرح خواندگی ہمسایہ ممالک کے مقابلہ میں بہت کم ہے، اس لئے عورت اورمرد کے فرق کومٹا کر تعلیم کے شعبہ کی ترقی کیلئے اقدامات کرنا ہونگے جس کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہونگی ۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پسماندہ اوردیہی علاقوں میں سرکاری تعلیمی اداروں کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ دوہرے تعلیمی معیار نے شعبہ تعلیم کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے ۔ وزیراطلاعات نے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ اوراساتذہ کے اعزاز میں اکتیس مارچ کو صوفی میلہ منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا ۔
مزیدخبریں