زرداری اور گيلانی ملک کو ترقی يافتہ بنانے ميں ناکام ہوچکے ہیں، ملکی وقار کی پروا کيے بغير جرنيلوں نے مارشل لا لگائے۔ مياں نوازشريف

Mar 18, 2012 | 20:40

سفیر یاؤ جنگ
لندن ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شريف کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے ملک کو نکالنا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، سب ملکر اس صورتحال سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ نواز شریف نے اعتراف کیا کہ انہوں نے غلطياں کيں مگر ماضی سے سبق سيکھا اور صحيح راستے سے نہيں ہٹے. صدر مسلم ليگ نواز کا کہنا تھا کہ جمہوريت ہي ملکي مسائل کا واحد حل ہے، جمہوريت کے علاوہ کسي دوسرے راستے پر نہيں چليں گے. نواز شريف نے بتايا کہ سازش کا حصہ بنانے کيلئے ايجنسيوں نے انہيں بہکانے کي بہت کوشش کي، ليکن وہ کسي لالچ يا بہکاوے ميں نہيں آئے کيونکہ ان کے نزديک يہ گناہ ہے. عوامي مينڈيٹ کا خيال کيا جانا چاہئے
مزیدخبریں