سنگاپور میں فیشن شو ،معروف شاہراہ کوریمپ میں تبدیل کردیا گیا جہاںماڈلزرات کے اندھیرے خوبصورت لباس پہن کر جلوے بکھیرتی رہیں۔

Mar 18, 2012 | 21:40

سفیر یاؤ جنگ
سنگاپورمیں لوگوں کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب ایک سو ستر کے قریب ماڈلز نے سڑک کو بلاک کر دیا، یہ ماڈلز کسی احتجاج کے لئے نہیں بلکہ جدید ملبوسات کی نمائش کے لئے وہاں موجود تھیں۔فیشن ویک کے ڈائریکٹر کے مطابق اس منفرد فیشن ویک میں کسی کو خصوصی دعوت نہیں دی گئی بلکہ اس کا مقصدعام لوگوں کی توجہ حاصل کرنا تھا۔فیشن سٹیپ آوٹ نامی یہ منفرد شو تین سال سےپیش کیا جا رہا ہےجس کے انوکھے آئیڈیا کو لوگوں نے خاص طور پر پسند کیا ۔سٹیپ آؤٹ چھ ہفتے جاری رہے گا۔
مزیدخبریں