کسی کوانتخابات پراثراندازہونے کی اجازت نہیں دینگے: چودھری سلیم علی

Mar 18, 2013

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنماچودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ عوام کے ناپسندیدہ عناصر کوپاکستان میں ہونیوالے عام انتخابات پراثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔عوام فوری اورمنصفانہ انتخابات کے خواہاں ہیں،اس سے یقینا مثبت تبدیلی آئے گی۔ پارلیمنٹ سے باہر بیٹھے مایوس سیاستدان جمہوری نظام کو بدنام کرنے یاناکام بنانے کی بجائے عوام سے مینڈیٹ لے کر اسمبلیوں کے اندر اپنا آئینی کردار ادا کریں۔ 

مزیدخبریں